چین کی امریکی کانگریس میں تبت کے حوالے سے بل کی منظوری کی شدید مذمت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) چین نے امریکی کانگریس میں تبت میں داخلے کے حوالے سے بل کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ متعلقہ بل میں حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے اندرونی معاملات کی مداخلت کی گئی ہے۔چین اس امر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور چین نے اس حوالے سے امریکہ کو اپنے شدید تحفظات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تبت کے معاملات چین کے اندرونی معاملات ہیں اور وہ کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کرنے کی ہر گزاجازت نہیں دے سکتا۔

متعلقہ عنوان :