بھارتی جاسوس قیدی سربجیت سنگھ کے قتل کیس میں ملوث دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم

مقامی عدالت نے تمام گواہان کے منحرف ہونے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عامر تانبا ،مدثر منیر کو بری کیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سیشن عدالت نے بھارتی جاسوس قیدی سربجیت سنگھ کے قتل کیس میں ملوث دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے تمام گواہان کے منحرف ہونے پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان عامر تانبا اور مدثر منیر کو بری کرنے کا حکم دیا ۔دونوں ملزمان پر بھارتی جاسوس کو اینٹیں مار کر قتل کرنے کا الزام تھاجن کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔