وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت،پی ڈی ایم اے بلو چستان کی جانب سے صوبے کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، پانی و دیگر ضروریارت زندگی کی فراہمی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:45

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت،پی ڈی ایم اے بلو چستان کی جانب سے صوبے ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے ہنگامی بنیادوں پر بھاگ کو درپیش پانی کے مسئلہ کے فوری اور دیر پا بنیادوں پر حل کے لیے دوجدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹس بھاگ بھجوانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،پلانٹ کل تک بھاگ پہنچ جائیں گے، ہر پلانٹ روزانہ دوہزار گیلن پانی صاف کرنے کی استعدا درکھتا ہے، ان کی تنصیب سے بھاگ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے بلو چستان کی جانب سے صوبے کے طویل خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں خوراک پانی اور دیگر ضروریارت زندگی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور خشک سالی سے متاثر ہ لوگوں کی امدداد اوربحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیجی ہے جس کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدمات کیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :