Live Updates

شوکت بسرا نے عمران خان کو سہولتکار کہنے پر معافی مانگ لی

میں پیپلزپارٹی میں 25 سال رہا، لیکن کوئی مفاد نہیں لیا، یہاں تولوگ دو، دوسال بعد پارٹیاں بدل لیتے ہیں، اگر میرے بیان سے کسی پی ٹی آئی کارکن کے دل کوتکلیف پہنچی ہے تومیں معافی مانگتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:20

شوکت بسرا نے عمران خان کو سہولتکار کہنے پر معافی مانگ لی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے شوکت بسرا نے عمران خان کو سہولتکار کہنے پر معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں 25سال رہا، لیکن کوئی مفاد نہیں لیا، یہاں تولوگ دو، دوسال بعد پارٹیاں بدل لیتے ہیں اور لوٹے بنتے ہیں، اگر میرے بیان سے کسی پی ٹی آئی کارکن کے دل کوتکلیف پہنچی ہے تومیں معافی مانگتا ہوں۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان منصور علی خان کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ میزبان منصور علی خان نے کہا کہ شوکت بسرا ،آپ نے کہا تھا کہ شریفوں کے سب سے بڑے سہولت کار عمران خان ہیں۔ جی بالکل میں آن ایئرمعافی مانگ لوں گا۔شوکت بسرا نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں 25 سال رہا۔ لیکن کوئی مفاد نہیں لیا۔

(جاری ہے)

یہاں تولوگ دو،دوسال بعد پارٹیاں بدل لیتے ہیں اور لوٹے بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں میرٹ پر حکومت چل رہی ہے جبکہ ماضی میں لوگوں کے رشتہ دار اور لوگ مفادات کی بنیادپرعہدوں سے چمٹے رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی پی ٹی آئی کارکن کے دل کوتکلیف پہنچی ہے تومیں معافی مانگتا ہوں۔جس پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ آپ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلزپارٹی کے ووٹرز سے معافی مانگیں جن کے سامنے آپ عمران خان کیخلاف باتیں کرکے ووٹ لیا کرتے تھے۔

لہذا میرے مہمان آپ کومعافی مانگنا پڑے گی۔میں آپ کو ایسے نہیں جانے دوں گا۔کیونکہ آپ جس پارٹی میں گئے ہیں اس میں یوٹرن لینا پڑتا ہے لہذا آپ بھی یوٹرن لیں۔ شوکت بسرا نے کہا کہ میں نے آزاد الیکشن لڑا ۔ لیکن مجھے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ جس پر میزبان منصور نے کہا کہ آپ کو اس لیے ڈی نوٹیفائی کیا گیا کہ آپ نے پارٹی قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔واضح رہے پیپلزپارٹی کے جنوبی پنجاب سے منحرف اورمتحرک رہنماء شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ شوکت بسرا نے الیکشن 2018ء میں بھی آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات