وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپنے افغان ہم منصب سید اصلاح الدین سے ملاقات ،ْ

دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال دونوں رہنمائوں کا ملاقات کے دور ان دوطرفہ تجارتی سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان میں مقید پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کا معاملہ بھی اٹھایا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:45

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اپنے افغان ہم منصب سید اصلاح الدین سے ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان وزارت خارجہ میں اپنے افغان ہم منصب سیدصلاح الدین ربانی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغانستان کے وزیر خارجہ سید صلاح الدین ربانی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

افغان وزیر خارجہ نے مفاہمتی عمل کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دور ان دوطرفہ تجارتی سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان میں مقید پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کا معاملہ بھی اٹھایا