ْ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر سے ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سہ فریقی مذاکراتی فورم سے روابط کے فروغ، خطے میں امن و استحکام میں مدد ملے گی ،ْ شاہ محمود قریشی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:45

ْ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر سے ملاقات ،ْ
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ سہ فریقی مذاکراتی فورم سے روابط کے فروغ، خطے میں امن و استحکام میں مدد ملے گی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت اور تعاون کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سہ فریقی مذاکراتی فورم سے روابط کے فروغ، خطے میں امن و استحکام میں مدد ملے گی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیئے بہتری کا موجب ہو گا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوسرے سہ فریقی مذاکرات کے بہترین انعقاد پر افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد دی