پیراگون سکینڈل کے ملزم قیصر امین بٹ دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:48

پیراگون سکینڈل کے ملزم قیصر امین بٹ دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پیراگون سکینڈل کے ملزم قیصر امین بٹ کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ قیصر امین بٹ کو رات گئے دل کی تکلیف کے باعث فوری طور پر پی آئی سی میں داخل کرا دیاگیا جہاں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا ۔قیصر امین بٹ کو آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :