سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جلد گرفتاری کا امکان

یوسف رضا گیلانی کوبھی پکڑ لیا جائے گا، سابق وزیراعظم نے 2 مکان بنا ئے اور80 کروڑ کی سڑک بنوا کر فروخت کردیے۔سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:37

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جلد گرفتاری کا امکان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرلیا جائے گا، یوسف رضا گیلانی نے دو گھر بنا ئے اور 80 کروڑ کی سڑک بنوا کر فروخت کردیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں نیب میں کرپشن کیسز سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 2 مکان بنا کر 80 کروڑ کی سڑک بنوائی، پھر یہ دونوں مکان بیچ دیے۔ واضح رہے نیب نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے گرد کرپشن کیسز میں گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ نیب نے پارک لین کمپنی کیس  میں آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تیرہ دسمبر کو بلاول بھٹو کی بجائے نیب اسلام آباد کے سامنے سینئر قانون دان فاروک نائیک پیش ہوئے تھے۔ اسی طرح نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر صابر شاہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیرنثارکھوڑو، محکمہ خوراک سکھرکے افسران، شرجیل میمن، عبدالکریم سومرو، سردارقیصرعباس اوردیگرکیخلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔

اجلاس میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی پیرصابر شاہ اور دیگر کیخلاف انکوائریوں کا حکم دیا گیا۔ تمام انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ الزامات پر شروع کی گئی ہیں۔ نیب اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پاورپارک کمپنی، گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی میں بدعنوانی کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ ایل این جی اورایل این جی ٹرمینل میں بدعنوانی کیخلاف بھی انکوائری ہوگی۔

لاکھڑا پاور ہاؤس جام شورو کے افسران، سرحد ڈویلپمنٹ اتھارٹی، جناح میڈیکل کالج پشاورکی انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کی جائیں گی۔ اجلاس میں سابق چیئرمین ورکرزویلفیئرزبورڈ اورڈاکٹرامیرخان جو گزائی، اسلم پرویز میمن اور دیگر کیخلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کیخلاف نیب میں آشیانہ اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ شہبازشریف کیخلاف ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ نیب افسران چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب افسران احتساب عدالت میں شہبازشریف کیخلاف ریفرنس دائرکریں گے۔