خاتون پر تشدد کرنے والے نوجوان کے بعد متاثرہ خاتون کا موقف بھی سامنے آ گیا

واصف عباسی نامی نوجوان نے مجھے شادی کا جھانسہ دیا حالانکہ وہ پہلے ہی شادی شدہ تھا، ملنے سے انکار کرنے پر گھر میں گھس کر مجھ پر تشدد کیا۔ متاثرہ خاتون کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:06

خاتون پر تشدد کرنے والے نوجوان کے بعد متاثرہ خاتون کا موقف بھی سامنے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) : گذشتہ روز سے خاتون پر تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے صافین کو شدید آگ بگولا کر رکھا ہے۔سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے لیا لیکن ویڈیو میں موجود ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں خاتون پر تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور پولیس کی جانب سے ایکشن لینے کے بعد خاتون کا بھی موقف سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات سے انکار کرنے پر نوجوان نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر تشدد شروع کر دیا۔متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق واصف عباسی نامی نوجوان نے اسے شادی کا جھانسہ دیا۔وہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھا۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق اس نے ملزم کو رابطہ نہ کرنے کا کہا تھا جس پر اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔سی پی او راولپنڈی عباس احسن کے مطابق واقعہ راولپنڈی کا نہیں بلکہ اسلام آباد کا ہے۔

تھانہ رمنا میں واقعے کا مقدمہ بھی درج ہے۔جب کہ ملزم کا گھر سٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں تھا،جب کہ اس سے قبل ملزم کا موقف بھی سامنے آیا تھا۔اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے وائرل کیا گیا۔ان لڑکیوں نے مجھ سے 28لاکھ روپے لیے ہوئے ہیں جس دن مجھ پر ایف آئی آر درج ہوئی اسی دن میںچین ٰآیا۔نوجوان نے کہا کہ ایف آئی آر بد نیتی پر مبنی ہے۔

لڑکیوں نے میرے پیسے کھائے ہوئے ہیں جب میں نے پیسوں کی ڈیمانڈ کی تو بلیک میلنگ شروع کر دی۔ملزم نے لڑکیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ گروپ لڑکوں سے پیسے لے کر بلیک میل کرتا ہے۔ جب کہ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ پستول کی نوک پر لڑکی پر تشدد کرنے ، فحش گالیاں دینے اور لڑکی کو بلیک میل کرنے والا راولپنڈی کا ایک بدنام گینگسٹر نکلا۔

ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملے کو اپٹھایا تو ملزم واصف عباسی بیرون ملک فرار ہو گیا۔ جڑواں شہروں کی پولیس ملزم کو پکڑنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس گینگ کے دیگر ارکان میں نصیر عرف ہنی کلر، وقاص عرف قصی ٹائیگر اور ابو بکر عرف تین سو دو شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان راولپنڈی اوراسلام آباد میں مختلف سرگرمیوں میں سرگرم ہیں، کچھ عرصہ قبل اس گینگ کے چند ارکان نے وکلا پر بھی حملہ کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 318/18 بھی درج ہوا۔

اس حملے میں وکلاء شدید زخمی ہوئےتھے تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون پر تشدد میں ملوث شخص کا نام واصف عباسی ہے جو راولپنڈی کا رہائشی اور عمیر پلازے میں موبائل شاپ بھی چلاتا ہے۔ زارلش جمشید کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں ملزم واصف عباسی کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔