ایڈیشنل سیشن جج کا منشیات فروشوں پر 16 ماہ قید،پچاس ہزار روپے ہرجانے کا حکم

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:16

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات فروشوں کے خلاف درج مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 16 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک ہرجانے کا حکم دے دیا ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش عبدالجبارکو 16 ماہ قیداور20 ہزار روپے جرمانہ جبکہ منشیات فروش شہریار کو 10 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیامنشیات فروش عبدالجبار سی1500 گرام اور شہریار سی1200 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس کے مقدمات نمبر533/17اور33/18 تھانہ چکبیدی میںدرج ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :