Live Updates

تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ،فیصل واوڈا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:25

تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ،فیصل واوڈا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ، عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرز کی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزر لیکر نکلنا پڑے، جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری۔عابد شیر علی ملکہ کے بکنگھم پیلس کے سامنے کھڑ ے ہوکر کہتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈا کا ہے۔

عابد شیر علی میرے خلاف ویسے ہی ثبوت لائیں جیسے میں لایا تھا پھر بات کروں گا۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سی این جی بحران کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعدسی این جی صوبائی معاملہ ہے، ایسے بحرانوں کی وجہ سے ہی اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہوں ، اٹھارویں ترمیم کے باعث ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، جتنے اختیارات ہیں ان کا استعمال کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرنے کہا کہ کوشش ہے اپنے لیڈر کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں، پڑھالکھاآدمی ہوں بہت کچھ چلاسکتاہوں، عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھے شرم نہیں۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں ہماری حکومت نہیں،جتناکرسکتے ہیں کریں گے، 62 دن میں62 سال کے مسائل کوایڈریس کیا، چیئرمین ناراضی میں بھی کوئی بات کہیں گے تواس کوپوراکروں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سے سیکوئی تعلق نہیں، عدالتی حکم کی آڑمیں پیسے کی لین دین اورڈرامے بازی ہورہی ہے، جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری، املاک گراکرکہاجارہاہے یہ نئے پاکستان کی قیمت ہے۔انہوں نے عابد شیر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی کو خیراتی فنڈز سے علاج کی دعوت دیتا ہوں۔ سستی شہرت کیلئے عابد شیرعلی ایسے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی ملکہ کے بکنگھم پیلس کے سامنے کھڑ ے ہوکر کہتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈا کا ہے۔ عابد شیر علی میرے خلاف ویسے ہی ثبوت لائیں جیسے میں لایا تھا پھر بات کروں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات