ہواوے کی گرفتار خاتون افسر قید جیسی ضمانت پررہا

عدالت کی مینگ وانژو کو اپنا پاسپورٹ جمع کروانے سمیت ایک خاص وقت گھر سے باہر رہنے اور اپنی نقل و حرکت کی رپورٹ حکام دینے کی ہدایت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:33

ہواوے کی گرفتار خاتون افسر قید جیسی ضمانت پررہا
ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈا میں امریکا کی درخواست پر گرفتار کی گئی چین کی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ہواوے کی خاتون افسر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ہواوے کی چیف فنانشل افسر (سی ایف او) مینگ وانڑو کو کینڈین حکام نے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور کے ایئر پورٹ سے امریکی حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔

کینیڈین حکام نے مینگ وانڑو7 روز بعد ان کی گرفتاری کو ظاہر کیا تھا۔ان پر امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے اور اسے دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔مینگ وانژو کو 8 دسمبر میں عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا، جہاں ان کی 3 دن تک سماعتیں جاری رہیں۔

(جاری ہے)

ہواوے کی چیف فنانشل افسر کے وکلاء نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی مؤکل بیمار ہیں اور انہوں نے حال ہی میں سرجری اور علاج بھی کروایا۔

علاوہ ازیں ان کے وکلاء نے مؤکل پر لگے الزامات کو مسترد بھی کیا تھا۔مینگ وانژو کی گرفتاری پر جہاں امریکا اور چین کے تعلقات میں کشیدگی دیکھی گئی، وہیں چین اور کینیڈا کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ دیکھے گئے۔ہواوے کی چیف فنانشل افسر کی گرفتاری کے بعد چین میں بھی کینیڈا کے سابق سفیر سمیت ایک اعلیٰ کاروباری شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا گتاہم اب کینیڈا کی عدالت نے مینگ وانژو کو ایک کروڑ کینیڈین ڈالر کی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تین دن تک سماعتیں جاری رہنے کے بعد عدالت نے مینگ وانژو کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے انہیں وینکوور میں رہنے کا حکم دیا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے مینگ وانژو کو اپنا پاسپورٹ جمع کروانے سمیت ایک خاص وقت گھر سے باہر رہنے اور اپنی نقل و حرکت کی رپورٹ حکام دینے کی ہدایت بھی کی۔علاوہ ازیں عدالت نے مینگ وانڑو کو ایک ڈیٹیکٹ کرنے والا آلا پہنے کی ہدایت بھی کی، جس سے ان کی نگرانی کی جاسکے گی۔ساتھ ہی مینگ وانژو کے قریبی دوستوں کے بھی ضمانتی کاغذات جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔