امریکہ میں خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر بھارتی شہری کو 9 سال قید

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:33

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) امریکی عدالت نے بھارتی شہری کو دوران پرواز خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں 9 سال کی قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈکے مطابق 35 سالہ بھارتی نوجوان برابھو راماتھور امریکہ میں ورک ویزا پر تھا جسے سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کردیا جائیگا۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرم اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاس ویگاس سے ڈیٹوریٹ جارہا تھا۔

بھارتی نوجوان درمیانی نشست پر جبکہ اس کی اہلیہ اور متاثرہ خاتون دائیں اور بائیں جانب بیٹھی تھی۔متاثرہ خاتون کی آنکھ اس وقت کھلی جب بھارتی نوجوان انگلیوں کے ذریعے نازیبا حرکت رہا تھا ،ْبعدازاں خاتون نے فضائی میزبان سے مدد طلب کی۔فضائی میزبان نے وفاقی تحقیقاروں کو بتایا کہ متاثرہ خاتون بری طرح رو رہی تھی۔

(جاری ہے)

ائیرلائن جیسے ہی ڈیٹوریٹ کے ائیرپورٹ پہنچی، بھارتی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف امریکی اٹارنی میتھیو شینڈرنے کہا کہ ہر ایک شخص کو محفوظ ہوائی سفر میں کرنے کا پورا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔جیوری نے بھارتی نوجوان کو اگست میں 5 دن کے ٹرائل میں مجرم قرار دیدیا اس حوالے سے کہا گیا کہ مذکورہ شخص کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔