ْ ’’سی بی ایس‘‘کی اداکارہ الیزا دشکو کو ہراساں کئے جانے پر بطور زر تلافی9.5 ملین ڈالر کی ادا ئیگی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:33

ْ ’’سی بی ایس‘‘کی اداکارہ الیزا دشکو کو ہراساں کئے جانے پر بطور زر ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’’سی بی ایس‘‘پرائم ٹائم ڈرامہ’’بل‘‘کی اداکارہ الیزا دشکو کو ڈرامے کے مرکزی اداکار کی طرف سے ہراساں کئے جانے پر بطور زر تلافی9.5 ملین ڈالر ادا کر دیئے۔

(جاری ہے)

37 سالہ اداکارہ الیزا دشکو کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی عکسبندی کے دوران مرکزی اداکار مائیکل ودھرلی ان کی جسمانی ساخت بارے پروڈکشن ٹیم کے سامنے جملے کستے تھے اور ان جملوں میں جنسیت کا عنصر نمایاں ہوتا تھا جس پر انھوں نے خود براہ راست اور پروڈکشن ٹیم کے ارکان کے ذریعے ان کو متعدد بار منع کیا لیکن وہ باز نہ آئے ،انھوں نے تنگ آکر ڈرامے کو بھی چھوڑ دیا تھا اس کے باوجود کہ ان کو سی بی ایس کی جانب سے پہلے سے اچھے کردار کی پیشکش کی گئی۔

اداکارہ نے بعد ازاں عدالت سے رجوع کیا تاہم سی بی ایس اور اداکارہ میں سمجھوتا طے پانے کے بعد مقدمہ ختم کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :