Live Updates

شاہ محمود قریشی کی افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات ،ْ

دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال افغانستان میں قیام امن کیلئے معاونت پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ممنون ہیں ،ْ عبد اللہ عبد اللہ پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا ،ْ شاہ محمود قریشی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:39

شاہ محمود قریشی کی افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات ،ْ
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا۔ہفتہ کو دورہ افغانستان کے دور ان وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے لئے معاونت پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ممنون ہیں ۔

ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تہذیبی، تقافتی، مذہبی اور سیاسی مراسم ہیں ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک گذشتہ چالیس سال سے دہشت گردی کے اس عفریت سے نمٹ رہے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہے بلکہ اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے ۔افغانستان حکام نے افغانستان میں قیام امن کے لئے دوسرے سہ فریقی مذاکرات میں خصوصی شرکت ہر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات