پولیس کی کاروائی دوہرے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:03

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پولیس کی کاروائی دوہرے قتل میں مطلوب ملزم گرفتا ر، ایس پی قلات دوستین دشتی کی ہدایت پر ڈی ایس پی منظور احمد مینگل کے زیر نگرانی ایس ایچ او ثناء اللہ مینگل پولیس تھانہ سٹی قلات و سکواڈ انچارج حاجی نسیم نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرکے دوہرے قتل میں مطلوب ملزم محمد عمر عرف مری ولد عبداللہ قوم نیچاری سکنہ عالی دشت قلات کو گرفتار کر لیا،ملزم مقدمہ نمبر 22/2016بجرم زیر دفعہ 302ق ،د 147.148.149ت ،پ میں مطلوب تھا،ملزم نے مورخہ 11.09.2016کو اپنے دیگر شریک ملزمان کے ساتھ ملکر محمد رمضان اور ظفر علی کو علاقہ زاوہ ایریا میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا �

(جاری ہے)