جامعہ کراچی: شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ’’ڈگری شو2018 ء‘‘ کا آغاز16 دسمبر 2018 ء سے ہوگا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے زیر اہتمام سالانہ ’’ڈگری شو2018 ء‘‘ کا آغاز 16 دسمبر 2018 ء سے ہورہاہے،جس میںآرکیٹیکچر، فائن آرٹس ،گرافک ڈیزائن ،فلم ،ٹیکسٹائل ڈیزائن ،اسلامک آرٹ،میڈیاآرٹس اورانڈسٹریل ڈیزائن کے اسٹوڈیوز میںدسمبر 16 تا 18 دسمبر اپنے شعبہ جاتی پروگرام کے مطابق اپنی کارکردگی پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

تمام پروگرامز صبح 09:00 تاشام 4:00 بجے تک ایس ٹی سی بلڈنگ شعبہ ویژول اسٹڈیز میں منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :