اعلی تعلیمی اداروں کے تعمیراتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان

شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کی تکمیل سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:05

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان عبدا لصبور کاکڑ نے کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اداروں کی تعمیراتی منصوبے جلد سے جلد مکمل کیئے جائیں تاکہ اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبا کا حصول تعلیم ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کی تکمیل سے یہاں کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی ہماری خواہش ہے کہ یہ ادارے جلد سے جلد تکمیل کو پہنچیں تاکہ ان اداروں کی ثمرات سے طلبا مستفید ہو سکیں انہوں نے شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کے زیر تعمیر تمام شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر شہید سکندر یونیورسٹی خضدار انجینئر رحمت اللہ زہری نے بریفنگ میں بتایا کہ دو ارب چوراسی کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر یونیورسٹی میں کام تیزی سے جاری ہے،یونیورسٹی میں اٹھائیس شعبہ جات کی گنجائش مختص کی گئی ہے،اسپورٹس کمپلیکس،اکیڈمک بلاک،بوائز اور گرلز کالج کی تعمیر بھی جاری ہیں طلبا اور طالبات کے لیئے الگ الگ ہاسٹلیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں جدید طرز کا مسجد اور بنک بھی منصوبے کا حصہ ہیں،یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف ضلع خضدار بلکہ قلات اور رخشان ڈویژن کے طلباء گھر بیٹھے تعلیم حاصل کر سکیں گے، مارچ تک یونیورسٹی کے تعمیراتی کام اس حد تک مکمل ہوگا کہ یونیورسٹی میں کلاسیں شروع کی جاسکیں اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بلوچستان محمد حیات خان کاکڑ ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر وسیم حید ر بلوچ اسسٹنٹ انجنیئر نادر بابئی کنسلٹنٹ محمد علی مینگل اسسٹنٹ انجینئر منظور احمد اسسٹنٹ انجینیئر بیبرک زہری انجینئر الطاف احمد کرد بھی موجود تھے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ سابق وزیر اعلیٰ اس ادارے کی منظوری 2017 میں دی اور اس کا مکمل پلان ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے منظور کر لیا 624 ایکڑ پر محیط یہ یونیورسٹی دو ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر اپنی نوعیت کا منفرد اور خوبصورت اس ادارے میں وہ تمام بنیادی سہولتیں میسر ہونگیں جو ایک بڑے تعلیمی ادارے میں ہوتی ہیں یوینورسٹی میں مجموعی طور پر تیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے