Live Updates

پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بات چیت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:05

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہو گا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو کابل میں سہ فریقی اجلاس کے موقع پر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تہذیبی، تقافتی، مذہبی اور سیاسی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو افغانستان عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے معاونت پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ممنون ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک گذشتہ چالیس سال سے دہشت گردی کے اس عفریت سے نمٹ رہے ہیں۔پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکراتی فورم خطے میں امن و استحکام اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اہم ہے بلکہ اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات