وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کا سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:05

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کا سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے سینٹر سردار اعظم موسی خیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام انہوں نے کہا کے سردار اعظم موسی خیل سینیٹ میں بلوچستان کے عوام کی موثر آواز تھے۔ ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔

متعلقہ عنوان :