Live Updates

نئے پاکستان کا وژن در اصل ہمارے عظیم رہنماء بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ہے ،ْ وزیر اعظم

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:22

نئے پاکستان کا وژن در اصل ہمارے عظیم رہنماء بابائے قوم قائداعظم محمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا وژن در اصل ہمارے عظیم رہنماء بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا ایک ویڈیو کلپ بھی اپ لوڈ کیا جس میں انہون نے قائداعظم کے آخری ایام کی کارکردگی اور قابل اعتماد کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

نیا پاکستان ایک معروف و مقبول جملہ ہے جس کی اختراع وزیراعظم نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خودکی تھی جس کا مقصد ملک کو قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنمائوں کے بتائے اصولوں کے مطابق تبدیل کرنا ہے۔ قبل ازیں اپنے ایک اور ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا شکریہ ادا کیا جو ان کے انسٹا گرام اکائونٹ کو ہینڈل کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکائونٹ کے فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات