بلوچستان اسمبلی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:26

بلوچستان اسمبلی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور احمدبلیدی نے ہفتہ کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تربت میں ہونے والے واقعہ میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کیلئے فاتحہ خوانی اور تعزیتی قرارداد ایوان میں پیش کی جواسپیکر نے منظور کرتے ہوئے اجلاس میں شہید ہونے والے فوجی افسران کے بارے میں فاتحہ خوانی اور تعزیتی قراردار ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جس کے بعد اسمبلی اجلاس میں تربت میں شہید ہونے والے فوجی افسران کے بارے میں فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔