دانش سکول جنڈ کے بور ڈ آف گورنرزکا اجلاس

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:32

ْاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) دانش سکول جنڈ کے بور ڈ آف گورنرزکا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میںمنعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں دانش سکول جنڈ میں 23 دسمبر کو ہو نے والے داخلہ ٹیسٹ اور دیگر متعلقہ امور زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ دانش سکول جنڈ کا قیام غریب اور نادار طلبہ اور طالبات کے لیے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ان کو معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ23 دسمبر کو ہو نے والے داخلہ ٹیسٹ کے لیے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور داخلے سو فیصد میرٹ پر دئیے جائیں۔خواہش مند طلبہ و طالبات داخلہ ٹیسٹ اور دیگر معلو مات کے لیے دانش سکول جنڈ کے نمبرز057-2770259،057-2770211 ،057-2770257یا اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :