سرکاری مہمان خانوں میں کل 400 افراد کے رہنے کے لیے گنجائش موجود ہے،شوکت یوسفزئی
ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کے لئے اور وزیراعظم عمران خان کی فلاحی ریاست کے عزم کی تکمیل کے لئے صوبائی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے پشاور میں 5 شیلٹر ھوم یعنی سرکاری مہمان خانے بنائے ہیں،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا
ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:34
(جاری ہے)
پجگی روڈ پر واقع سرکاری مہمان خانہ میں فیملیز کیساتھ رات گزارنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ باقی مہمان خانوں میں فیملیز کے آنے کے بعد ان کو گاڑی کے ذریعے پجگی مہمان خانے میں لایا جائے گا۔
ان مہمان خانوں میں سہولیات کے بارے میں شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ مہمانوں کو رات کا کھانا اور ناشتہ بھی فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ سردیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمروں میں ہیٹر اور واش رومز میں گرم پانی کا انتظام بھی موجود ہے جب کہ مسجد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے یو پی ایس کی سہولت کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری مہمان خانوں میں مہمانوںکو لانے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے خصوصی بسیں چلائی جاتی ہیں جو مہمانوں کو شہر کے مختلف علاقوں سے اکٹھا کرکے لاتی ہیں اور صبح ناشتہ کرنے کے بعد اپنے کاموں پر چھوڑ آتی ہیں۔ان سرکاری مہمان خانوں میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پچگی شیلٹر ہوم میں مہمانوں کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈسپنسری بھی قائم کی گئی ہے جس میں ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی نگہداشت کے لئے ان سرکاری مہمان خانوں میں ہر وقت وارڈن موجود رہتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.