Live Updates

پاکستان سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرکے دم لینگے ہماری نیت صاف ہے ،فضل حکیم خان

وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت کرپشن کے خاتمے اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں،چیئرمین ڈیک سوات

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کے ناسور کو ختم کرکے دم لینگے ہماری نیت صاف ہے پاکستان تحریک انصاف عوام سے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ لیکرحکومت میں آئی ہے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت کرپشن کے خاتمے اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے پر عزم ہیں لوگ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے وہ سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سعد اللہ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم اور کیجولٹی انچارچ طارق خان بھی انکے ہمراہ تھے فضل حکیم خان نے دورے کے دوران ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، آپریشن ٹھیٹر، اوپی ڈی اور دیگر یونٹوں کا معائنہ کیا جبکہ مختلف وارڈوں میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور علاج معالجے کے حوالے سے مریضوں اور وہاں پر موجود لوگوں سے ہسپتال میں مہیا کردہ سہولیات کے کے بارے معلومات حاصل کیں لوگوں نے ہسپتال میں جاری علاج کی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا تاہم بعض مسائل ومشکلات سے بھی انہیں آگاہ کیا اور بعض خرابیوں کی نشاندہی کی فضل حکیم خان نے کئی مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کر دیئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی مناسب اقدامات کا یقین دلایا لوگوں نے چیئرمین ڈیڈیک کے بار بار دورے کوخوش آئندہ قرار دیا فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت میں عوام اصل حکمران ہیں اور ہم اُن کے خادم ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاست پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم کپتان کے سپاہی ہیں اور ہم ہمیشہ عوام کے درمیان ہونا اور رہنا پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین سے پی ٹی آئی کی کارکردگی ہضم نہیں ہو رہی ہے ہم عوام کے ووٹ سے منتخب عوامی نمائندے ہیں ہمارے ہوتے ہوئے کوئی بھی کسی کے ساتھ ظلم، زیادتی اور ناانصافی نہیں کر سکتا ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے انہوں نے ہسپتال کے دورے جاری رکھنے اور طبی سہولیات میں اضافے کیلئے مزید کوششیں کرنے کا یقین دلایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات