شہباز شریف کو پھر سے کینسر کا مرض لاحق ہو جانے کا خدشہ

میڈیکل رپورٹ میں اپوزیشن لیڈر کے خون میں سرطان کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:43

شہباز شریف کو پھر سے کینسر کا مرض لاحق ہو جانے کا خدشہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) شہباز شریف کو پھر سے کینسر کا مرض لاحق ہو جانے کا خدشہ، میڈیکل رپورٹ میں اپوزیشن لیڈر کے خون میں سرطان کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ایک بار پھر کینسر کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کرومو گرینن اے اجزاء کی موجودگی معمول سے کئی گنا زیادہ پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کل (پیر) کے روز اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کوآشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور 64روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے ۔پروڈکشن آڈر جاری ہونے کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں موجود ہیں اور منسٹر انکلو کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔