وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ رات تربتمیں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اس سانحہ کے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔