ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اپنی وزارت سے ناخوش

المیہ یہ ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں اور مجھے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے،وفاقی وزیر برائے آئی ٹی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:59

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اپنی وزارت سے ناخوش
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 دسمبر 2018ء) :ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پہلی مرتبہ اپنی وزارت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں اور مجھے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انکا کہنا تھا یہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی دی جائے ۔

آجکل دنیا بہت تیز ہو چکی ہے۔نوجوان نت نئی تکنیک سیکھ کر آن لائن ہی روزگار حاصل کئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی ضرورت ہے۔میں کوشش کروں گا کہ فیتے کم کاٹوں اورکام زیادہ کروں۔انہوں نے پہلی مرتبہ برملا انداز میں اپنی وزارت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وزارت نہیں چاہ رہا تھا، ہمارا المیہ یہ ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں اور مجھے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ حکومت کو مکمل ہوئے سو دن ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے وزراء کی کارکردگی پر اجلاس بھی ہوچکا ہے جس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا۔اس اجلاس میں تمام وزراء سے بریفنگ لیتے ہوئے 3 سوالات پر زور دیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی وزارت میں کیا کام کیا ہے اور آئندہ کے لیے کیا لائحہ عمل ہے اور یہ بھی پوچھا گیا کہ اپنی اپنی وزارت میں کتنے پیسے بچائے۔جس کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کسی بھی قسم کا رد وبدل نہیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔                                                                 ی