12 سو کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر علاقہ پر باڑ لگانے اور 843میں سے 233قلعوں پر کام مکمل ہوگیا ہے ،ْ ڈی جی آئی ایس پی آر

بارلگانے کا عمل دونوں اطراف کے عوام کی مفاد میں ہے جس سے ہشتگردوں کی نقل و حرکت محدود ہو جائے گی ،ْمیجر جنرل آصف غفور

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ 12 سو کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر علاقہ پر باڑ لگانے اور 843میں سے 233قلعوں پر کام مکمل ہوگیا ہے ،ْ بار لگانے کا عمل دونوں اطراف کے عوام کی مفاد میں ہے جس سے ہشتگردوں کی نقل و حرکت محدود ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹرپر اپنے بیان میں کہاکہ پاک افغان بارڈر پر قلعوں کی تعمیر اور باڑ لگانے کا کام جاری ہے انہوںنے کہاکہ پاک افغان بارڈر کی لمبائی 2611 کلومیٹر ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 12 سو کلومیٹر میں سے 802 کلومیٹر علاقہ پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 843 قلعوں کی تعمیر کے منصوبہ میں سے 233 قلعوں پر کام مکمل ہو چکا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ترجیحی بنیادوں پر ایریا ون پر کام مکمل ہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ بارلگانے کا عمل دونوں اطراف کے عوام کی مفاد میں ہے جس سے ہشتگردوں کی نقل و حرکت محدود ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر دسمبر 2019 تک باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :