صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ایکسپوسنٹر میں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام نمائش کا افتتاح کیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ایکسپوسنٹر میں پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام نمائش کا افتتاح کیا اور نمائش میں لگائے گئے سٹالو ں کا معائنہ کیا- صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسی نمائشیں برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں - اس کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ، میں نمائش کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں - انہو ںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ایسی صنعتی پالیسی کا اعلان کیاہے جس سے صنعتی شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا - انہو ںنے کہاکہ پالیسی کے تحت مقرر کردہ اہداف حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :