Live Updates

شیخ رشید کا مریم نوازکیخلاف بیان بازی پرمعافی مانگنے کا اظہار

مریم بی بی یا کلثوم بہن کے بارے کبھی بات نہیں کی،اگرکی ہے تواگلے اجلاس میں معافی مانگوں گا، کلثوم بہن کو اللہ جنت نصیب کرے،بلاول توویسے جانی ہے اس کے بارے میں توبات کرتا ہوں۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:03

شیخ رشید کا مریم نوازکیخلاف بیان بازی پرمعافی مانگنے کا اظہار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے مریم نوازکیخلاف بات کرنے پرمعافی مانگنے کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کے بارے کبھی بات نہیں کی،اگر کی ہے تواگلے اجلاس میں معافی مانگوں گا، کلثوم بہن کے بارے کبھی کوئی بات نہیں کی اللہ ان کو جنت نصیب کرے، بلاول توویسے جانی ہے اس کے بارے میں توبات کرتا ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید آج یہاں ریلوے ہیڈکواٹرز لاہورمیں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ایک سوال ”آپ ماضی میں سیاستدانوں کے بچوں کو کمپیوٹرائزڈ ڈاکوقرار دیتے رہے ہیں، آج آپ نے بھی یوٹرن لے لیا ہے ۔“کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں نے مریم بی بی کے بارے کبھی بات نہیں کی،اگر کی ہے تواگلے اجلاس میں معافی مانگوں گا۔

(جاری ہے)

کلثوم بہن کے بارے کبھی کوئی بات نہیں کی اللہ ان کو جنت نصیب کرے۔بلاول توویسے جانی ہے اس کے بارے میں توبات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے سے اچھا پیغام نہیں گیا ،دودھ کی رکھوالی بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔ ہمارے اس فیصلے کو پذیرائی نہیں ملی ، اگر شہباز شریف دیانتدارہے تو پھر مسلم لیگ (ن) میں کوئی بھی بد دیانت نہیں ۔

عوام چاہتے ہیں کہ بد دیانت لوگوں کو انجام تک پہنچایا جائے۔ ہمارے تو کبھی پروڈکشن آڈر نہیں ہوئے۔ میری ماں کی لاش گھر میں پڑی تھی اورمیں اڈیالہ جیل میں تھا۔ ماں کے جنازے کا سلام پھیرا تو دوبار پکڑ لیا گیا۔ میں کسی کرپشن کیس میں نہیں بلکہ کلاشنکوف کیس میں پکڑا گیا اور سات سال قید ہو گئی۔ آج بات کی جارہی ہے کہ غسل خانے میں چٹخنی نہیں ہے یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت والوں نے دو لو کومو ٹیو ٹرائل پر لئے اور انہیں مستر د کردیا۔ ہم نے مہنگے داموں لوکو موٹیو خریدے۔ چار خراب کھڑے ہیں۔ 30ویسے کھڑے ہیں لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان 30انجنوں کو ٹریک پر لایا جائے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت چلے گی۔انہوں نے کہا کہ سعد رفیق بڑے باپ کا چھوٹا بیٹا ہے، پیسوں کیلئے ٹیں ٹیں کرتا ہے۔

آج نیب کے ہاتھوں گرفتار جہازوں میں جاتے ہیں ، منسٹرز انکلوژرمیں ٹھہرتے ہیں۔ فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ، یہ فیملی مذاکرات کرتی ہے اور معاملات طے کرانے کی کوشش کرتی ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جوکر، لوٹے، جعلسازاورالیکشن چورملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کا چپڑاسی ہے۔ شیخ رشید جیسے لوگوں نے ہردورمیں جمہوریت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ شیخ رشید جیسے لوگوں کی وجہ سے ملک میں انتشاراور افراتفری کا عالم ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کےعوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات