Live Updates

عوام نے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کی مخالفت کر دی

معروف صحافی خاور گھمن کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 80 فیصد شرکا نے مخالفت جبکہ محض 20 فیصد نے حمایت کی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:13

عوام نے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کی مخالفت ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 دسمبر2018ء) :معروف صحافی خاور گھمن کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 80 فیصد شرکا نے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی دینے کی مخالفت کر دی۔20 فیصد نے حکومتی فیصلے کو ٹھیک قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے نام مانگ لیا گیا تھا اور جس میں شہباز شریف ہی کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سربراہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

اس پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر رکاوٹ سامنے آگئی ۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی قائد حزب اختلاف کے علاوہ کسی اور کو بنانے کی بھی روایت ہے۔حزب اختلاف کے موجودہ سربراہ نیب کیسزسے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ حزب اختلاف پر کیسز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے نہیں ماضی کے کیسز ہیں ۔اپوزیشن راستہ نکالے ۔

انہوں نے اپوزیشن کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو جس پراعتماد ہو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے اس کا نام لے حکومت مان جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے کو ضد اور انا کا ایشو نہیں بنانا چاہئیے اور آگے بڑھنا چاہئیے۔اس حوالے سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا موقف تھا کہ عمران خان کو مثبت یو ٹرن لینے پر مبارکباد دیتا ہوں، ہمارے جو دن ضائع ہوگئے وہ کور کرنے کی کوشش کریں گے، میاں شہباز شریف اپنے خلاف ہونے والی انکوائری سامنا کر رہے ہیں۔

تاہم اس پر عوام نے حکومتی فیصلے کو رد کر دیا ہے۔
معروف صحافی خاور گھمن کی جانب سے اس حوالے سے ایک آن لائن سروے کرویا گیا ۔جس میں شرکاء سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کیا پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدارت شہبازشریف کو دینا درست فیصلہ ہے؟؟ اس سروے میں 10 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی ۔شرکا میں سے 80 فیصد کا کہنا تھا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدارت شہبازشریف کو دینا درست فیصلہ نہیں ہے جبکہ محض 20 فیصد نے اس حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے پوئے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدارت شہبازشریف کو دینا درست فیصلہ قرار دے دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات