ْ چیف جسٹس سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات ،ْ ڈیم فنڈ میں پندرہ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار سے رائیونڈ چرچ آف پاکستان کے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی قیادت میں مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی اور سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو مسیحی برادری کے وفد نے رجسٹری برانچ لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور انہیں ڈیم فنڈ کے لئے 15 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔