پولیس نے دو منشیات سمگلر گرفتار کرکے 7کلو گرام چرس برآمدکرلی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سے دو منشیات سمگلر گرفتار ، 7کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ انسپکٹر ملک وارث نے اے پی پی کو بتایا کہ اتوار کے روز صبح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آنیوالی گاڑی کراچی ) کوسبزمنڈی کے قریب اٹک پٹرولیم کے مقام پر مشکوک سمجھ کر چیکنگ کی تو اس کے خفیہ خانوں سے 7کلو چرس برآمد ہوئی جس پر ملزمان قدیر ولد محمد شرف اور نوید ولد محمد بشیر کو حراست میں لیکر انکے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان لاہور سے براستہ جڑانوالہ اور فیصل آباد سے ہوتے ہوئے نواں لاہور کی جانب سے جارہے تھے انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے ۔