میئر فیصل آباد نے میونسپل لائبریری اور میونسپل آرٹ گیلری کا دورہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء)میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے میونسپل لائبریری اور میونسپل آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر فیصل آباد نے میونسپل لائبریری اور میونسپل آرٹ گیلری کا اچانک دورہ کیا اُس وقت میونسپل آفیسران بھی اُنکے ہمراہ تھے اس دورے کا مقصد میونسپل لائبریری میں کتب اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے میونسپل لائبریری اور گیلری کے سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا چلباء ہمارا قیمتی آثاثہ ہیں اُنکو ہر لحاظ سے تعلیمی ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے لہذا اُن کو لائبریری میں ہر قسم کی تعلیمی کتب مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل آرٹ گیلری کو بھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے لہذا تمام تر عملہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کرے۔