آرمی پبلک سکول پشاو ر کے شہداء کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول پشاو ر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آرٹس کونسل فیصل آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی ۔ تقریب کا اہتمام آرٹس کونسل اور پرنسپلز فورم کے اشتراک سے کیا گیا ۔تقریب میں سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے آرمی پبلک سکول کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے بچوں کی قربانیوں کو امن کا پیغام، دہشتگردوں اورملک دشمن سازشی عناصر کے مذموم مقاصد کے سامنے سیسہ پلائی دیوار قرار دیا ۔انہوں نے کہا یہ شہید بچے ملک و قوم کے ہیرو ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔تقریب میں بچوں مابین تقریری مقابلے ہوئے جن میں شہادت اور قربانی کے جذبہ کے اجاگر کیا گیا ۔بچوں نے وطن عزیر کی حفاظت اور اس پر جاں قربان کرنے کے تھیم پر ٹیبلو پیش کئے ۔اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے پیش کئے جن میں سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :