Live Updates

پی پی 168 کا ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا ،نئے پاکستان میں سب کچھ عوام کی امنگوں اور توقعات کے مطابق ہوگا، میاں فرخ حبیب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی پی 168 کا ضمی انتخاب ریفرنڈم تھا ۔ ن لیگ کو سعد رفیق کی سیٹ پر ناز تھا جو چت ہو گئی ۔ ( ن) لیگ والے ہر چیز کو دھاندلی ‘ کرپشن کو انتقامی کارروائی کہتے ہیں انہیں شکست پر کرپشن سے توبہ تائب ہو جانا چاہئے ۔نئے پاکستان میں سب کچھ عوام کی امنگوں اور توقعات کے مطابق ہوگا۔

قانون کی بالادستی، میرٹ، شفافیت کا فروغ اورعام آدمی کو انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے مرکزی دفتر میں حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت دور دراز کے علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے گی۔ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

عام آدمی کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں فراہم کرکے دم لیں گے ۔

عوام کو ریلیف دینے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو مالی بحران سمیت کئی چینلجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کارکردگی میں بہتری کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ حکومت نے نئے بلدیاتی نظام پر مکمل کام کر لیا ہے ۔ تحریک انصا ف کی حکومت عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی کارکردگی قابل تحسین ثابت ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے شب و روز کوشاں ہے ۔ جلد ہے خوشحالی اور ترقی کا دور شروع ہو جائے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات