Live Updates

فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ، شیخ شاہد جاوید

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں شہریوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں ۔فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں جبکہ فیصل آباد میں صاف پانی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے علاوہ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے بڑے منصوبے کا اجراء بھی جلد کیا جائے گا اور یہ منصوبہ مضافاتی علاقوں کے فراہمی و نکاسی کے مسائل حل کر دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیرینہ مسائل حل کرنا ہی حکومت کا اولین مشن ہے ۔ سرکاری اداروں میں زیر التواء شہریوں کے مسائل کو بروقت حل کرایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے چین نہیں بیٹھے گی ۔

قومی خزانہ لوٹنے و الوں کڑا احتساب ہوتا رہے گا ۔دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا راگ الاپنے والے آج اربوں کی کرپشن کے ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں سب کچھ عوام کی آمنگوں اور توقعات کے مطابق ہو گا ۔ قانون کی با لا دستی میرٹ شفافیت کا فروغ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی سمیت کرپشن کا یکسر خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ۔کڑا احتساب ہونے پر ملک لوٹنے والوں کی چینخیں بلند ہورہی ہے ۔

ماضی میں اربوں روپے نمائشی مصوبوں پر لگا کر معیشت سے گھنائونا مذاق کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ کڑے احتساب سے لوٹی گئی دولت قومی خزانے میںجمع ہونے سے بہت سے مسائل حل ہونگے ۔ ملک کے خزانے کو خالی کر کے بیرون ممالک جائیدادیں بنانے والے قومی مجرم ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا یہ ہمارے ذاتی نہیں بلکہ ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات