پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمدکر لی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

فیصل آباد۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) فیصل آباد پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمدکر لی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار پولیس نے چھاپہ مارکرملزم عمران کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ جھنگ بازار میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ رضاآباد پولیس نے شراب فروش ملزم محسن کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ رضاآباد میں درج کر لیا ۔تھانہ منصورآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان علی کوگرفتارکیا،جس کے قبضہ سی26لیٹرشراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ منصورآباد میں درج کرلیا۔تھانہ ملت ٹائون پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں ملزم جہانگیر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹرشراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ اور ملزم شبیرحسین کوگرفتارکرکے قبضہ سی25لیٹرشراب برآمد کرکے مقدمہ تھانہ ملت ٹائون میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :