چارپولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جار ی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چار پولیس افسران کے تقررو تبادلوںکے احکامات جاری کئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب شائستہ ندیم کو ڈی پی او بھکر جبکہ ڈی پی او بھکر عرفان طارق کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ، اسی طرح ایس پی، آر آئی بی شیخوپورہ ریجن محمد نوید کو ڈی پی او ننکانہ صاحب جبکہ ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمان کو ایس پی، آر آئی بی شیخوپورہ ریجن کی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :