غیر قا نونی مر اکز خر ید گناکے خلاف کاروائی، 3افرادکیخلا ف مقدمات درج ، ایک گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریزراشدہ بتول نے غیر قا نونی مر اکز خر ید گناکے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 3افرادکیخلا ف مقدمات درج کر ا کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈ سٹریز راشد بتو ل نے مختلف علاقو ں میں مر اکز خر ید گنا کی چیکنگ کی تو تھانہ ما چھیوال کی حدود میں تین جگہوں پر غیر قا نونی طو پر گنے کی خر ید اری کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر کاروائی کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ز انڈسٹریز راشد بتول نے تھانہ ماچھیوال میں تین افراد کے خلاف مقد ما ت کا اندراج کر ادیا اور ایک شخص کو مو قع سے گر فتار کر ادیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈ سٹریز راشد بتو ل نے مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ بھی کی اور ان کے پیمانے کم ہو نے پر 5ہزار روپے جر ما نہ کیا۔ تھانہ شیخ فاضل میں ایک ایف آئی آر کااندراج کر ایا اورایک گرفتار کیا گیااور کاروائی کر تے ہوئے عروہ پٹرولیم سروس کی تا لا بند ی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :