بالاکوٹ کے نواحی علاقہ شاہوتر میں بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی18 سالہ بہن کو قتل کر دیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:30

بالاکوٹ۔ 15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بالاکوٹ کے نواحی علاقہ شاہوتر میں بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی18 سالہ بہن کو قتل کر دیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، بالاکوٹ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نعش کو قبضہ میں لیکر ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے ملزم کے خلاف زیر دفعہ302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا، ملزم کا ذہنی توازن خراب بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بالاکوٹ کے موضع شاہوتر میں ناراں کے رہائشی افراد محمد مسکین کے بیٹے مہردل ولد محمد مسکین نے اپنی سگی بہن مسماة جویریہ دختر محمد مسکین کو اس وقت سر میں سیدھے فائر مار کر قتل کر دیا جب وہ گھریلو کام کاج میں مصروف تھی۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او بشیر خان اور اے ایس آئی اجمل خان بمعہ نفری موقع پر پہنچے اور نعش کو قبضہ میں لیکر ابتدائی شواہد حاصل کئے۔ پولیس نے مقتولہ کے ورثاء والد اور والدہ کی موجودگی میں نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ ملزم کے والد محمد مسکین کے مطابق اس کے جواں سالہ بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :