موجودہ حکومت کے اقدامات سے پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی ، عبدالقادر بلوچ

مرکزی قائدین کو جس طریقے سے مقدمات میں الجھایا جارہا ہے ا سے شفاف احتساب کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے ،اجلاس سے خطاب

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:46

موجودہ حکومت کے اقدامات سے پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کا اجلاس ہفتہ کو صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، محمد یونس بلوچ ، میر عبدالرحمن زہری ، میر گوہر خان مینگل،شاکر محمد حسنی ، محمد رحیم کاکڑ، نواب شمبیزئی ،عبداللہ آزاد ، ملک اسد سمالانی ، ملک نوراللہ شمام زئی ، عبدالروف ماندائی ، میر عطاء اللہ محمد زئی ، علی احمد جتک ، شکیب علی زئی ، جلیل موسیٰ خیل ، نسیم الرحمان ملاخیل ، آغا شاہ چن ، نصیر خان اچکزئی ، میر شیراحمد بنگلزئی ، محمدحسین گولہ ، ملک ظاہر خان کاکڑ،پیٹرک ایس ایم ، سردار تاج محمد زہری ، عبدالوہاب اٹل ، سکینہ مینگل ، شمع شہزاد اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو اپنے اپنے اضلاع میں ایک مہینے کے اندرالیکشن کرانے کی ہدایت کی گئی تمام ڈویژنل مسلم لیگ(ن) کے صدور باقاعدہ ضلعی کونسل تشکیل دیکر دو ہفتوں کے اندراندر ضلعی کونسلران کی فہرست مسلم لیگ(ن ) صوبائی عہدیداروں کو فراہم کریں ایک ضلع میں کم از کم کونسلران کی تعداد40سے کم نہ ہو اور یونین کونسلز کے مطابق تعداد بڑھائی جاسکتی ہے اجلاس میں متفقہ فیصلے کے ذریعے تمام ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کو مکمل اختیار ات سونپ دیئے گئے کہ وہ ضلعی الیکشن کریں اور ضلعی صدور کے ساتھ ملکر تحصیل کی سطح پر بھی پارٹی انٹرا انتخابات مکمل کرائیں صوبائی کابینہ کا ایک ممبر بحیثیت مبصر ڈویژنل سطح پر ان کی رہنمائی کیلئے موجود ہوگااجلاس میں پارٹی ڈسپلن کے معاملات کودیکھنے کیلئے ایک با اختیار ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی جس کے سربراہ میر عبدالرحمن زہری ہونگے جبکہ ممبران میں نسیم الرحمان ملاخیل ، محمدرحیم کاکڑ، میر گوہر خان مینگل اور میر شیراحمد بنگلزئی شامل ہیں ڈسپلنری کمیٹی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور نظم و نسق کے باقاعدہ معاملا ت سنبھالے گی اور پارٹی آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پورا کریگی اجلاس میں تمام اراکین نے اپنی اپنی سفارشات پیش کیں صوبائی صدر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو فعال و منظم بنانے کیلئے تمام ورکرز کا شکر گزار ہوں موجودہ حکومت کے اقدامات سے پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی مرکزی قائدین کو جس طریقے سے مقدمات میں الجھایا جارہا ہے ا سے شفاف احتساب کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے لوگوں کی نظریں اب مسلم لیگ(ن) پر لگی ہوئی ہیں جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے ڈویژنل صدوراور جنرل سیکرٹریز کو ضلعی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور انکو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں انہوں نے کہا کہ جلد صوبائی کابینہ ،ورکنگ کمیٹی ،صوبائی کونسل ،مرکزی کونسل کو مکمل کیا جائے گا اور تمام ورکرز کو برابری کی بنیاد پر زمہ داریاں دی جائیں گی صوبائی پارٹی سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی جلد ہوگا تمام ورکرز کوس اتھ لیکر چلوں گا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ورکروں سے ذاتی رابطہ رکھوں گا۔