حلقہ پی بی 26 کے عوام ووٹ کے ذریعے مخلص نمائندے کا انتخاب کریں،آغا رضا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوارآغا رضا منور کالونی میں ایک حمایتی کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمیں کئی سازشوں کا سامنا ہے ہم سب نے مل کر ان سازشی عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیور ہزارہ قبائل کی وطن کی تعمیر و ترقی میں نمایا کردار رہا ہے کسی ایک شخص کی غلطی کی سزا پوری قوم کو نہیں دی جا سکتی مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اگر اللہ کی مدد و نصرت شامل حال رہا اور آپ بھائیوں ماوں بہنوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تو کامیابی پوری قوم کی ہوگی۔

آغا رضا نے کہا کہ روڑ اسکول ہسپتال اور بنیادی ضرورتیں تو ہر نمائندہ بنا سکتا ہے لیکن ان سے زیادہ اہم مجموعی عوامی افکار کی نمائندگی اور شہری حقوق سے دفاع کرنا ہے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان واحد دینی سیاسی جماعت ہے جو اتحاد کا داعی ہے ہم تمام مکاتب فکر کیساتھ برابری کی بنیاد پر برادری چاہتے ہے۔

متعلقہ عنوان :