وفاقی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن‘ پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت09ملزمان گر فتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت09ملزمان کو گر فتار کرکے بھا ری مقدار میں چرس، آئس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکر لی اور ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ ہفتہ کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آپر یشنز اسلا م آ باد وقار الدین سید نے تما م پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کا رروائیوں کا حکم دیا جس پر تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم عبد الرزاق غنی سے 1کلو 40گر ام چرس بر آمد کر لی، تھا نہ تر نو ل پولیس نے دو ملزمان راشد خا ن اور محمد اشرف کو گرفتار کرکے ان سے 425گر ام چرس بر آمد کرلی۔

سی آئی اے پولیس نے ملزم محمد یحیٰی کو گرفتار کرکے اس سے 20گر ام آ ئس اور10گر ام چرس بر آمدکر لی۔

(جاری ہے)

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم شہباز سے پسٹل 9mmمعہ 3روند بر آمد کرلیے، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے بغیر اجا زت ڈیز ل فروخت کر نے پر دو ملزمان اقبال اور محسن کو گرفتار کرکے 245لیٹر ڈیزل قبضہ پولیس میں لے لیا، تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم محمد حنیف سے 210گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم عمر ان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کر یک ڈائون جا ری ہے ۔انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔