افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں 10 طالبان ہلاک ،15 زخمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں دس طالبان ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ،۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع خاکریز میں افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں دس طالبان جنگجو موقع پر ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تاہم طالبان کی جانب سے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی