افغانستان میں ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک سات زخمی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) افغانستان میں ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک سات زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ صوبہ لوگار کے علاقے تیری کونڈا میں اسوقت پیش آیا جب ایک منی بس سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا گئی حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں