ن لیگ کے یونین کونسل لاہور کے ناظم چوہدری غلام نبی پاکستان مسلم لیگ میں شامل

(ن) لیگ نواز شریف خاندان کی جماعت ہے ان کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں ، کامل علی آغا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:57

ن لیگ کے یونین کونسل لاہور کے ناظم چوہدری غلام نبی پاکستان مسلم لیگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) یونین کونسل14لاہور کے چیئرمین چوہدری غلام نبی نے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا سے مسلم لیگ ہائوس میں ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامل علی آغا نے کہا کہ (ن) لیگ نواز شریف خاندان کی جماعت بن کر رہ گئی ہے ان کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام نالاں ہیں یہی وجہ ہے کہ لاہور میں ضمنی انتخابات میں عوام نے (ن) لیگ کو مسترد کردیا اور حکومتی امیدوار اسد کھوکھر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنایا ۔کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے کارکنوں سے مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔