الہ آباد/ٹھینگ موڑ،ہاؤسنگ اسکیموں میں قبرستان سمیت بنیادی سہولتیں ناپید

قبرستانوں میں جگہ کی قلت سے مردوں کی تجہیزو تدفین میںمکینوں کو مشکلات کا سامنا مکینوں کاڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:59

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ہاؤسنگ اسکیموں میں قبرستان سمیت بنیادی سہولتیں ناپید ۔مقامی قبرستانوں میں جگہ کی قلت سے مردوں کی تجہیزو تدفین میںمکینوں کو مشکلات کا سامنا ۔مکینوں کاڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق الہ آباد،تلونڈی ،بھیڑ سوہڈیاں،شامکوٹ و گردونواح میں ہاؤسنگ اسکیموں میں قبرستانوں سمیت دیگر سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مقامی قبرستان میں مکینوں کو مردوں کی تجہیز و تدفین میں شدید مشکلات درپیش ہیں ،عوامی ،سماجی و فلاحی تنظیموں کے رہنماؤںسابق ممبر ضلع کونسل حاجی محمد اسماعیل ،چوہدری خالد محمود ،چوہدری شیر افگن گوہڑوی ،شیخ محمد عرفان و دیگر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی اسکیموں میں قبرستانوں کی جگہ مختص نہ ہونے کی وجہ سے باہر سے نئے آباد ہونے والے خاندان بھی مردوں کی تدفین مقامی قبرستانوں میں کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے قبرستانوں میںجگہ نہ ہونے پر فی الوقت مردوں کی تدفین کیلئے مکین پریشانی کا شکار ہیں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی قصور نوٹس لیکر نئی رہائشی اسکیموں میں قبرستانوں کیلئے جگہ مختص کروائیںتا کہ مکینوں کو مردوں کی تدفین میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :