پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری،

دسمبر 2019 ء تک باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا،ترجمان پاک فوج

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے دسمبر 2019 ء تک باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کیمطابق پاک افغان سرحد پرقلعوں اور آہنی باڑ لگانے کا کام جاری ہے اور سرحد پر 843 قلعوں مین سے 233 پر کام مکمل ہوچکا ہے پاک افغان سرحد کی کل لمبائی 2611 کلومیٹر ہے پہلے مرحلے کے 1200 کلومیٹرمین سے 802 کلومیٹر سرحد پر آہنی باڑ لگانے کا کام مکمل ہوچکا ہے باڑ لگانے کا کام دسمبر 2019 ء تک مکمل کلریا جائے گا سرہد پر باڑ لگانے کے اس عمل سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت محدود کی جاسکے گی۔